گوشوارے جمع نہ کرانے پر 86 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن پاکستان نے25اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی، جبکہ86کی تاحال معطل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب13، خیبرپختونخوا ہ سے 5اور بلوچستان اسمبلی سے 2اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ،ا سپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق 86اراکین پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

