ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو نظر انداز نہیں کیا، عامرخان

ایسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے جس سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں‘خصوصی گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا ،بلکہ ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا ،بلکہ ان کے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس دن ایم کیو ایم پاکستان نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اس دن ہی وزیراعظم عمران خان کا خالد مقبول کے پاس فون آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمانے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر مسائل کا حل نکالا جائے، ایسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں