English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد،غزہ پر گولہ اور بمباری

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھس کر وہاں موجود نمازیوں پر دھاوا بول دیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی فوج بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں گھسی اور کئی گھنٹوں تک قبلہ اول کو بند رکھا۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے سیل کردیے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ نمازیوں میں 2 ایسے فلسطینی گھس آئے ہیں، جن کے پاس چاقو ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ کی پٹی پر بم باری کی، تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ قابض فوج نے مختلف مقامات پر توپوں سے گولے بھی داغے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے غزہ سے اسرائیل پر راکٹ باری کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اس دوران غزہ کے نزدیک یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں جمعرات کے روز سائرن بجنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ سے متعلق مجوزہ امن منصوبے کے ردعمل میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
مغربی کنارا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے‘‘ کے خلاف الخلیل اور البیرہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ کے جواب میں سنگ باری کررہے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بند کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے