English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری کے فٹبالرز کی تربیت کیلئے پر تگالی کوچز کو بلانے کا فیصلہ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرتگال کے سفیر پولو نیوس پوکنو (Paulo Neves Pocunho) سے ملاقات دوران لیاری کے فٹبال کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت دینے کیلئے پرتگالی فٹبال کوچز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرتگال کے سفیر پولو نیوس پوکنو نے جمعرات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے فٹبال، قابل تجدید توانائی اور شعبہ تعلیم کے پروگرامز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لیاری کے بچوں کو فٹبال کا شوق ہے جنکے پاس اچھی ٹیمیں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن میں چاہتا ہوں کہ انھیں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پروفیشنل عالمی میچز کھیل سکیں۔ دورہ پر آئے سفیرنے فٹبال کوچز کو کراچی بلانے پر اتفاق کیا۔ سندھ کے محکمہ کھیل کو پرتگالی کوچز کو باضابطہ دعوت دینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پرتگال کے سفیر کو اپنی شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے