English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کیخلاف جیت کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے،روحیل نذیر

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جنوبی افریقامیں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ آج بینونی میں کھیلا جائے گا‘اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھرپورٹریننگ کی‘اس دوران قومی انڈر 19 اسکواڈ کے رکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے تاہم انہوں نے 2 روز آرام کے بعد جمعرات کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، عبدالواحد بنگلزئی کا افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا‘ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتح یاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے‘ انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ 3 روز سے سخت محنت کررہا ہے‘روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمبابوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں‘ بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے