کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنرز کا انتخاب پاکستان پروکیورنمنٹ رولز 2004 کے تحت صاف شفاف طریقے سے کیا گیا۔ دو کمپنیوں کے اتحاد پر مشتمل کمپنی کا انتخاب ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا، جنہوں نے سب سے کم مالیت پر ٹینڈر حاصل کیا۔ٹاور اسپورٹس پاکستان جبکہ اسپورٹس ورکز سنگاپور کی رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پربہترین ٹیم کے ذریعے شاندار پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔دونوں کمپنیاں ، ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پروڈکشن کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مینز اور ٹیکنکل عملے کو تربیت بھی دیں گی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد پاکستان میں موجود براڈ کاسٹنگ نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کی سربراہی کرس میکڈونلڈ جبکہ معاون کی ذمہ داریاں اسٹیفن نارس کے سپرد کی گئی ہے۔
ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز پی ایس ایل کیلیے پروڈکشن پارٹنر مقرر
القمر
