بینونی (جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوارٹرفائنل میں مقابلہ آج جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں جمعہ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہوگا، گرین شرٹس نے اہم میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے نفسیاتی دبا ئوکا شکار نہیں ہیں اور ماضی کی شکست کو بھلا کر کل میچ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ اعجاز احمد کاکہنا ہے کہ جن میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ اب ماضی کا حصہ ہیں، ان شکست کی وجہ سے نفسیاتی دبا کا شکار نہیں ہیں، اب یہ ایک نیا میچ ہے، اس میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔
ٹیم نفسیاتی دبائو کاشکار نہیں انڈر19کوچ اعجاز احمد
القمر
