ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی بینکنگ کے تحت حکومت کا اپریل سے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے  نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے اسلامی بینکنگ کے تحت  اپریل سے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکے درمیان  ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کے تحت قرض کی فرہمی کے لیے تمام  نجی بینکوں سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان ڈار نے اسی حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے تحت قرضے حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  گورنراسٹیٹ بینک اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی  گئی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کوقرض کی تقسیم شروع کردی گئی ہے  اور دوسرے مرحلے میں نوجوان اسلامی بینکنگ کے تحت قرض حاصل کرسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں