English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں کھیلوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ا سپورٹس پالیسی پر توجہ ہے، جلد اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے ہاشم آملہ کے پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا پاکستان میں مکمل طور پر انعقاد تاریخی موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی واپسی میں پاکستان سپر لیگ کا کردار اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے