English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعجاز فاروقی کرکٹ ،بازید خان کی سنچری ،ٹی ایم کلب کی شاندار فتح

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ پہلے میچ میں کے سی سی اے گراونڈ پر الرحمن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.4اوورز میں پوری ٹیم 63 رنز بنائے، عباس زیدی 12رنز بنائے عبدالطیف جونیجو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 14رنز پر 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا حمزہ انصاری کو 2وکٹ ملے۔ناطم آباد جم خانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 7.3اوورز میں ایک وکٹ پر 64رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ ریحان تنولی نے 29رنز بنائے۔ شاہد نثار 16اور علی ہاشمی14رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔دوسرے میچ میں ٹی ایم سی سی کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز اسکور کئے بازید خان نے 116گیندوں پر 7چوکے اور ایک چھکا لگا کر 121رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ جواب میں ابوریحان سی سی کی پوری ٹیم اوورز میں رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی طلحہ عمار نے 6چوکوں کی مدد سے 71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ تیسرے میچ میں قریشی ڈولفن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 9وکٹوں پر 323رنز اسکور کئے سعودآباد جم خانہ کی جوابی بیٹنگ مکمل طورپر فلاپ رہی۔ 29.2اوورز میں پوری ٹیم 77رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمید وارثی 18رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے