English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساؤتھ فٹبال چیمپئین شپ لائٹ آف بلوچ نے تاج مسلم کو ہرادیا

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف اے ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںکھیلے جانے والے چوتھے پری کوارٹر فائنل میچ میں لائٹ آف بلوچ نے تا ج مسلم کی ٹیم کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔میچ کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن مضبوط دفاعی لائن کی بہترین کھیل کی بدولت دونوں ٹیموں کے فارورڈ لائن میچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اسطرح میچ کاپہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی اور کھیل کے دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں لائٹ آف بلوچ کے سلمان نے کوئی غلطی کیے بغیر بال کو جال کی راہ دکھادی اور اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ۔ جو آخری وقت تک برقرار رہی۔ ناکام ٹیم کی میچ برابرکرنے کی تمام ترحکمت عملی ناکام رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے