ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹری�ک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء واپس لینے کا �یصل�

اب سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا محکمہ ٹرانسپورٹ ہی کرے گا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء واپس لینے کا فیصلہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہی جاری کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے اپنے ہی محکمہ کی حالت ناگفتہ بہ کے باوجود ٹریفک پولیس کو ناکام قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر ہوتی تو ٹرانسپورٹرز ہڑتال نہ کرتے، ٹریفک پولیس کے حوالے سے بہت شکایات ہیں، کوئی اچھا کام نہیں کرتا۔ اب سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا محکمہ ٹرانسپورٹ ہی کرے گا جس کے لیے ہم قانون سازی کر رہے ہیں۔ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں ،جلد کابینہ میں پیش کر دی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں