English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سالان� تبلیغی اجتماع: حضور اکرم� کی محبت اور پیروی ن�ع کا باعث بنے گا

ہماری پریشانیاں ہمارے اعمال کی بدولت ہیں‘ رب کو منالیں تو حالات ٹھیک ہوجائینگے
توبہ کریں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں‘ تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز مبلغین کا شرکاء سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی تبلیغی اجتماع کے دوسرے دن اجتماع میں بیان کرتے ہوئے مبلغین نے کہا ہے کہ ہماری تمام پریشانیاں ہمارے اعمال کی بدولت ہیں۔ اگر سب لوگ اللہ سے توبہ کریں اور اللہ کو منا لیں تو ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ آج سب توبہ کریں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ اللہ تعالیٰ رحیم ذات ہے صرف ایک بار توبہ کرنے سے وہ سب کچھ معاف کر دیتا ہے، انہوں نے کہاکہ دنیا عمل کی جگہ ہے یہاں جو کچھ بونا ہے وہی آگے جاکر کاٹنا ہے۔ دین کی سمجھ بوجھ کے لیے دینی ماحول کو اپنانا ہوگا، دنیا میں بسنے والی انسانیت کی ہدایت کے لیے محنت کرنا ہوگی، دین کی تبلیغ صرف تبلیغی جماعت کا کام نہیں ہے بلکہ جس نے کلمہ پڑھ لیا ہے اس پر یہ ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ کلمے کی محنت عام کرے۔ زندگی کا جتنا وقت حضور اکرمؐ کی محبت اور پیروی میں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا۔ دنیا کی محبت سے نجات حاصل کرلو زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں، اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کے ساتھ اپنے دلوں کو بھی صاف رکھو، جس سے تمہارا تن اور من صاف ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا کی محبت میں دین کو فراموش کر دیا گیا ہے مصائب اور آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے جب تک دلوں میں اسلام نہیں آتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے