English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ سیاست میں آصف زرداری اچھے سیاستدان ہیں، چوہدری شجاعت

حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ناتجربہ کاری ہے، کسی بھی تنقید کو اصلاح کے طور پرلینا چاہئے
جے یوآئی ف کے دھرنے کے دوران مجمع پرامن رہا، ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا‘ نجی ٹی وی سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست میں آصف زرداری اچھے سیاستدان ہیں، آصف زرداری پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ناتجربہ کاری ہے، حکومت کوکسی بھی تنقید کو اصلاح کے طور پرلینا چاہیے، ہمارا مقصد حکومت کی اصلاح کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سربراہ جے یوآئی ف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی ف کے دھرنے کے دوران مجمع پرامن رہا، ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا۔ مولانا فضل الرحمان دھرنے کے دوران حکومتی ٹیم سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،ملک کے مفاد میں دورس نتائج کیلئے بہترین فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ مریم نواز بیٹیوں کی طرح ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے