English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چائنا اچھا دوست ،مشکل میں اس کے ساتھ ہیں ، سراج الحق

چائنا میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طالبات کے حوالے سے پاکستانی حکومت جلد از جلد اقدام اُٹھائے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے اجلاس میںکہا کہ آج کے دن ایک اچھا ہمسایہ دوست ہونے کے ناطے ہم چائنا کے ساتھ ہیںچار ہزار آٹھ سو لوگ جبکہ مجموعی طور پر اٹھ ہزار سے زائد لوگ مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثر ہیں اورایک سو ستر لوگ اس وقت تک وفات پا گئے ہیںچائنا میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طالبات کے حوالے سے پاکستانی حکومت جلد از جلد اقدام اٹھائے چائنا میں پھنسے پاکستانی کورونا وائرس کی وبا سے اگر متاثر نہ ہوں تو وہ نفسیاتی طور پر بیمار ہو جائیں گے، یہ ایک بین الاقوامی ایمرجنسی ہے چائنا کا قصور نہیں وہ اس وقت اس آفت کا شکار ہے۔ ہر ملک کو اپنے شہریوں کا جلد از جلد تحفظ کیا جائے ُچائنا میں بہت سارے ممالک چارٹر کے ذریعے اپنے لوگوں کو وہاں سے نکل رہے ہیں۔ چائنہ میں مقیم پاکستان کے بچے اور بچیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت کا حکم نامہ جاری کرنا کہ ہم ان کو واپس نہیں لا رہے انتہائی افسوس ناک ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چائنا میں پھنسے طلبہ و طالبات پاکستانی سفارتخانے کیلئے بہت شکایات رکھتے ہیںمشیر صحت ظفر مرزا کی پریس کانفرنس سے پاکستانی عوام کے دل دکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے