ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے معاون خصوصی افتخار درانی کو کابینہ سے فارغ کردیا

افتخار درانی کے نکالے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی،کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی افتخار درانی کو وفاقی کابینہ سے فارغ کردیا، کابینہ کی لسٹ سے افتخار درانی کا نام نکال دیا گیا، افتخار درانی کے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔افتخار درانی کے نکالنے جانے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔ جس کے بعد اب کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام شامل نہیں۔افتخار درانی کے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں،اسی طرح کابینہ میں 5 مشیر اور 13معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں