ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں

لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کرنے میں 204فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔ محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ25دن کے دوران پنجاب کے نو ڈویژنوں میں قائم 28ملوں کے لائسنس معطل جبکہ 176ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں