English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

50 ہزار روپے تک کی خریداری پر شناختی کارڈ کی مہلت آج ختم

سرگودھا (صباح نیوز) 50 ہزار روپے تک کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔ کل یکم فروری سے 50 ہزار روپے تک کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا۔ حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے کی خریداری تک شناختی کارڈ کی کاپی کی مد میں 3 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ کل سے خریدار کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا، تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ شرط ہمیں قبول نہیں اس سے کاروبار پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے اور لوگ خریداری کرنے سے کترائیں گے جس سے کاروبار رکے گا اور معیشت کو نقصان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے