English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کا خوف: ووہان سے کراچی آنیوالے پاکستانی طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا

ارسلان امین کو14 روز تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائیگا‘ کورونا وائرس کی جانچ کی جائیگی
جسم سے نمونے لے کر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو بھیج دیئے گئے ہیں‘ محکمہ صحت سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی طالب علم ارسلان امین کو نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں اسے 14 دن تک رکھا جائیگا جبکہ اس کے جسم سے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کہیں اسے کورونا وائرس تو نہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق ارسلان امین کو14 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اس کے جسم سے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے آنیو الے پاکستانی طالب علم ارسلان کو چینی حکومت نی اسکریننگ کے بعد سفر کی اجازت دی تھی۔ ارسلان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں اس لئے صرف اس کے جسم سے لئے گئے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے ہیں لیکن اسے آئسو لیٹ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ارسلان امین28 جنوری کو چین کے شہر ووہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے