کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی فورم میں ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نمونیا کے مقابلے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں تیزی لاکر دنیا بھر میں 90 لاکھ بچوں کی جان نمونیا اور دیگر بڑی بیماریوں سے بچائی جاسکتی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی جان بچانے کے لیے ضروری ہے کہ نمونیا کے علاج کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں تیزی لائی جائے اور حفاظتی اقدامات بہتر بنائے جائیں۔

