English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر آمادہ

ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے23 مارچ تک پہنچنے کے امکانات25‘27 اور29 مارچ کو کھیلے جائینگے
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا نے اپنی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ دستیاب شیڈول کے مطابق یہ سیریز مارچ کے آخری عشرے میں متوقع ہے۔ متوقع شیڈول کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے فوری بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلے گی، اطلاعات کے مطابق امکانات ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم 23 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ جس کے بعد 25، 27 اور 29 مارچ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میچوں کے میزبان شہر کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ دورہ سے قبل سیکورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے