کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا ترانہ ’’تیار ہیں ہم‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی، آن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کی فروخت یکم فروری سے شروع ہوگی۔ کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز نجی کوریئر کمپنی کی 110 برانچز سے کیا گیا ہے۔

