پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے زیادہ سے زیادہ شایقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی خاطر چار جنرل اسٹینذز کو مختص کرنے کی پلاننگ بھی کی ہے, تاہم مفت داخلہ صرف ان لوگوں کو ملے گا جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات فروری سے کھیلا جائےگا۔ جس کے لئے پی سی بی نے اظہر علی کی قیادت میں سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے, جب کہ مہمان ٹیم کی آمد پانچ فروری کو طے شدہ ہے۔
