کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویلز اسپورٹس فیسٹول کا رنگارنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ طلباء میں جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ کراچی بھر کے ممتاز اسکولوں کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی۔ آخری روز گرین آئس لینڈ اسکول نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اور کیڈر کالج کی ٹیم نے U-19 فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فٹبال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری عبید اللہ اور ریفری اسپورٹس ایسوی ایشن کے سعید خان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء ٹیموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ فیسٹول میں شرکت کرنے والے اسکولوں و کالجوں نے ویلز اسپورٹس فیسٹول کی انتظامیہ کو بہترین اور یادگارفیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ طویل عرصے کے بعد ایک میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ عبید اللہ نے کہا کہ فٹبال ٹیموں کی کارکردگی متاثر کن تھی۔ تمام ٹیموں نے اچھا کھیلا۔ کیڈر کالج کی ٹیم بازی لے گئی۔ سعید خان نے کہا کہ طلباء کا فٹبال سے خاص لگائو ہے۔
ویلز اسپورٹس فیسٹول کا رنگا رنگ میلے کا اختتام ہوگیا
القمر
