ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ہرا کر چیلنجر کیلیے کوالیفائی کر لیا

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے ناک آئوٹ میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 8 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ میلبورن ا سٹارز سے ہوگا، ہفتہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ناک آئوٹ میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، ایلیکس ہیلز نے 59 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، پیٹر سڈل نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جوناتھن ویلز 34 اور کپتان تراوس ہیڈ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ڈینیئل سیمز نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایلیکس ہیلز کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں