ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے مستقبل میں روایتی ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ ایک بھارتی شو میں اداکارہ کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے بیٹے تیمور علی خان بڑے ہوکر گھر میں اپنی گرل فرینڈ کو دعوت دینا چاہیں گے تو کیا وہ ان کا استقبال کریں گی؟ جس کا جواب انہوں نے نفی میں دیا۔

