English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فردوس جمال اورفضاعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دونوں کلاسیکل بالی ووڈ فلم کے گانے پر پرفارمنس دیتے نظر آرہے ہیں
فردوس جمال گانے پر پرفارمنس دیتے ہوئے کافی خوش بھی نظر آئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے لیجنڈ اداکار فردوس جمال اوراداکارہ فضاعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کلاسیکل بالی ووڈ فلم کے گانے پر پرفارمنس دیتے نظر آرہے ہیں۔اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال بالی ووڈ اداکار راج کپور اورنرگس کی فلم’’چوری چوری‘‘کے مقبول گیت ’’آجا صنم مدھر چاندنی میں ہم تم‘‘ پر پرفارمنس دیتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں فردوس جمال کے چہرے کے تاثرات انتہائی کمال کے ہیں جب کہ وہ فضا علی کے ساتھ اس گانے پر پرفارمنس دیتے ہوئے کافی خوش بھی نظر آئے۔ فضاعلی نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھتے ہوئے فردوس جمال کو لیجنڈ اور سپر اسٹار قرار دیااور کہا کہ فردوس جمال نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ ہمارے ملک کا فخر ہیں۔فضا علی نے مزید لکھا فردوس جمال کے ساتھ یہ گانا گاکر مجھے بہت مزہ ا?یا۔ اللہ انہیں صحت اورزندگی دے اور انہیں اسی طرح ہمارے درمیان رکھے ہمیں فردوس صاحب سے بے حد محبت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فردوس جمال اور فضا علی کی ویڈیو کو بہت سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے