یہ قانون ملک کو دوبارہ تقسیم کردے گا
آخری سانس تک کھڑے ہوکر احتجاج کرونگی
نئی دہلی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کی حمایت نہیں کرتی ہیں اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ قانون ملک کو دوبارہ تقسیم کرے گا۔ سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ میں اس کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ اس سے میرا گھر تقسیم ہوتا ہے اور جو بھی یاکوئی بھی جو میرے گھر کو تقسیم کرتا ہے میں اپنی آخری سانس تک احتجاج کروں گی۔ انہوں نے یہ باتیں ایک احتجاجی جلسہ میں کیں۔ اداکارہ نے شاہین باغ میں طلبہ، مظاہرین اور خواتین کی مزید ستائش کی اور ملک کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین کو شیطانوں سے پاک کرنے کے بجائے ان سے سننے اور بات چیت کریں۔

