English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام سے ملنے والی محبتوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں ٗ ہمایو ں سعید

کراچی (نیٹ نیوز) اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شہرت اور لوگوں سے ملنے والی ڈھیروں محبت اور دعائوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی اور لوگوں سے ملنے والی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چند ماہ میں آپ سب نے جتنا پیار دیا اور جتنی دعائوں سے نوازا اس کے لیے بے حد شکریہ۔ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کامیابی پر جتنی دعائیں مجھے ملیں اتنی مجھے میرے پورے کیریئر میں نہیں ملیں۔ ہمایوں سعید نے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک مقیم شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف ڈرامہ دیکھا بلکہ اسے پسند بھی کیا اور کہاکہ آپ کی محبتوں نے اس ڈرامے کو بلاک بسٹر بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے