English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک امریکی فضائی کمپنی پر جرمانہ عائد ہونے پر مہوش حیات خوش ٹوئٹر پر مسرت کا اظہار کردیا

اب خیالات کو بدلنا ہوگا، اداکارہ
کراچی (نیٹ نیوز) معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی حکام کی جانب سے مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک برتنے پر امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے امریکی حکام کے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات کی وجہ سے ہی ہم آج اس مقام تک آن پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب خیالات کو بدلنا ہوگا، لوگوں کو آپس میں مذہب، پس منظر اور ان کے ظاہری حلیے سے قطع نظر ایک دوسرے سے رواداری اختیار کرنی پڑے گی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ نقل و حمل کی جانب سے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتیازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے