English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا اختیار کسی اور کے ہاتھ میں ہے، پیر اعجاز ہاشمی

القمر

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیراعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد ہے اور نہ ہی خود مختار، چونکہ یہ آئین پر عمل درآمد کرنے اور صوبائی خودمختاری کو یقینی بنانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ حالات و واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان بظاہر وزیر اعظم کہلاتے ہیں مگر اختیار کسی اور کے ہاتھ میں ہے کیونکہ وہ خود اپنی کہی ہوئی بات پر عمل نہیں کرسکتے۔ کراچی وعدہ کرکے آتے ہیں اسلام آبادجاکربھول جاتے ہیں۔ صوبوں کے درمیان امتیازی سلوک جاری ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئی جی بڑی تیزی کے ساتھ متعلقہ صوبائی حکومتوں
کے کہنے پر تبدیل کردیا گئے مگر آئی جی سندھ سید کلیم امام کو صوبائی حکومت کی شکایت کے باوجود ہٹایا نہیں جا رہا۔جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے وعدے کا پاس کرنا چاہیے اور خود اس عہدے کا بھی لحاظ رکھنا چاہئے جس پر وہ موجود ہیں۔ اگر کوئی انہیں ایسا فیصلہ لینے سے روک رہا ہے تو انہیں قوم کو آگاہ کرنا چاہیے کہ کیوںوزیر اعظم کو اختیار نہیں دیا جارہا اورکون انہیں آئین پر عمل درآمد سے روک رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ حکومت سندھ کی درخواست کے مطابق دیے گئے 5 ناموں میں سے کسی ایک کا آئی جی سندھ کے حوالے سے نام کا اعلان کردیں جو جمہوریت کا تقاضا اور آئینی طریقہ بھی ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے وفاق پاکستان کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے