English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی امارات میں ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے تیار،خلیجی اخبار کا دعویٰ

القمر

دبئی /ممبئی(آئی این پی) خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی اسٹیڈیمز انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مختصر وقت میں دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز دستیاب ہوں گے۔پاکستان رواں برس شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی اپنے ملک میں کرنا چاہتا ہے، مگر بھارت بضد ہے کہ وہ کسی بھی صورت سرحد پار نہیں کھیلے گا، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے اسٹینڈ بائی کردیا گیا۔خلیجی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ ستمبر میں شیڈول ایونٹ کیلئے گراونڈز مختصر نوٹس پر دستیاب ہونگے، دبئی کا انٹرنیشنل اسٹیڈیم مرکزی وینیو ہوگا تاہم شارجہ اور ابوظبی کے گرانڈز کو بھی کچھ میچز دیے جا سکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کرنے کاکہے گی، ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔دوسری جانب بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کی جانب سے بھی یہ دعوی سامنے آیاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یو اے ای میں ایشیا کپ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کرچکا، جس طرح بھارت نے میزبان ہونے کے باوجود 2018 میں اس ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کی تھی ویسے ہی پاکستان بھی ایونٹ وہیں منعقد کریگا، رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں یہی فیصلہ سامنے آئیگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کی جانب سے واضح کہا طورپر کہا گیا تھا کہ پاکستان ہوم سیریز کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے