English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ عظمٰی شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کوشاں ہے، عمران احمد

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ثقافت و کھیل کے تحت کے ایم سی ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہوا جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصّہ لیا، فیسٹیول میں ٹگ آف وار،آرم ریسلنگ،سیپیک ٹاکرا کھوکھو اور رولر اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، خواتین کے پسندیدہ روایتی کھیلوں میں ٹگ آف وار میں کراچی گرین نے پہلی، کراچی وائٹس نے دوسری اور بلوز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کھو کھو کے مقابلوں میں پریمئر پبلک اسکول کی نسیمہ نے پہلی اور ایس ٹی آئی اسکول کی مہامہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آرم ریسلنگ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو شکست دے دی،سپیک ٹاکرا کے مقابلوں میں قائداعظم گرین نے علامہ اقبال وائٹس کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی،رولر اسکیٹنگ شو میں اسپیڈاسکیٹگ، بائیکس اسکیغاور فلیگ مارچ کا مظاہرہ ہوا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی اسپورٹس عمران احمد تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغُ دینے میں کوشاں ہے اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے آج ہم نے خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف اُن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جوکہ بلدیہ عظمٰی کراچی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہو ئے فراہم کررہی ہے آخر میں انہوں نے محکمہ کھیل و ثقافت کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے کہا کہ ویمن اسپورٹس کمپلیکس پاکستان میں خواتین کے لئے واحد اسپورٹس کمپلیکس ہے جہاں کئی سو خواتین ممبران مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے