کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلا آل کراچی خان محمد FIA اور امجد فریدی فٹبالر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر فٹبال کلب گبول پارک گراؤنڈ لیاری میں کھیلے گئے تین شاندار میچوں کا فیصلہ ہوا پہلا میچ گزری اسٹار اور بلوچ فائیٹر ساؤتھ کے درمیان مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا پہلے ہاف کے پچیسویں منٹ میں بلوچ فائیٹر کے عامر نے ایک مشکل زاویئے سے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دوسرے ہاف کے ترالیسویں منٹ میں گزری اسٹار کے شاہزیب نے گول کرکے میچ برابر کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی کِک پر ہوا جو گزری اسٹار کی ٹیم نے 4-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا دوسرے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس ویسٹ نے کلری یونین کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے رؤنڈ میں پہنچ گئی لسبیلہ اسٹوڈنٹس کی طرف سے دونوں گول زین نے میچ کے آٹھویں اور پچاسویں منٹ میں کیے ۔تیسرے کھیلے گئے میچ میں ینگ اتحاد نے ینگ پرنس کو 3-0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی اپنے نام کی ینگ اتحاد کی جانب سے پہلا گول سترہ ویں منٹ میں امین دوسرا گول چون ویں منٹ میں آفتاب تیسرا گول پچپن ویں منٹ میں آصف نے کیا میچ ریفری نبیل احمد ، بشیراحمد ڈپٹی ریفری فیصل شاہ ، عبدالعزیز ، میچ کمشنر ابو بکر واجْو میڈیا کوارڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔
امجد فریدی فٹبال،گزری اسٹار کی پنالٹی ککس پرشاندارفتح
القمر
