English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کرنے کیلئے شادی کا ڈرامہ

نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی میں قبضہ مافیا نے 5 دکانیں قائم کرنے کیلئے شادی کا خوبصورت ٹینٹ لگا کر چراغاں کردیا، بلدیہ عظمیٰ نے ایکشن لے لیا
بلدیہ اعظمی نے اطلاع پر کارروائی شروع کی تو قبضہ مافیا نے انسداد تجاوزات ٹیم پر دبائو ڈالنے کیلئے خواتین اور بچوں کو بلالیا، انھوں نے احتجاجاً رونا دھونا شروع کردیا
کے ایم سی عملے نے کام رکوانے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دکانیں سمیت 4 عدد چھپرے کے ہوٹل مسمار، پولیس کی نفری طلب، لینڈ مافیا کے فرضی بچے اور خواتین فرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ نے شادی کا ٹینٹ لگا کر سرکاری اراضی پر دکانیں قائم کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، نیو کراچی کے سیکٹر 11 ڈی میں قبضہ مافیا نے سرکاری جگہ پر 5 دکانیں تعمیر کرنے کے لیے شادی کا ڈرامہ رچایا اور یہاں خوبصورت ٹینٹ لگا کر چراغاں کر دیا، بلدیہ کراچی نے اس اطلاع پر کارروائی شروع کی تو قبضہ مافیا نے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر دبائو ڈالنے کے لیے خواتین اور بچوں کو بلا لیا جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے رونا دھونا شروع کر دیا۔ مگر کے ایم سی کے عملے نے کام رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران 5 دکانوں سمیت چار عدد چھپرے کے ہوٹل بھی مسمار کر دیے گئے جو گرین بیلٹ پر بنائے گئے تھے۔ ٹیم کی جانب سے فوری پولیس کی نفری طلب کی گئی پولیس نے آتے ہی رکاوٹ بننے والے مظاہرین کو منتشر کرنا شروع کیا، مظاہرین کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی مگر نفری نے حالات پر قابو پایا جس کے باعث لینڈ مافیا کے فرضی بچے اور خواتین فرار ہوگئے۔ کارروائی ڈائریکٹر سینٹرل منہاج الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان اور علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے بھی کی۔ سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے میٹروپولیٹن کمشنر سے اجازت طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے