English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ ضلع وسطی گلبرگ زون میں سڑکیں، فت پاتھ برائے فروخت

لاکھوں روپے نذرانے کے عیوض سرکاری سرپرستی میں ٹھیلوں، پتھاروں اور کیبن سمیت دیگر تجاوزات کی بھرمار کردی گئی
چیئرمین ضلع وسطی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے گئے، عامر شاہ عرف شاہ جی نامی ملازم پر تجاوزات مافیا کی سرپرستی کا الزام
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ ضلع وسطی کے گلبرگ زون میںسڑکیں فٹ پاتھ برائے فروخت،لاکھوں روپے نذرانوں کے عیوض سرکاری سرپرستی میں ٹھیلے پتھارے، کیبن سمیت دیگر تجاوزات کی بھرمار کردی گئی،چیئرمین ضلع وسطی کے سخت احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا گیا،عامر شاہ عرف شاہ جی نامی ملازم پر تجاوزات مافیا کی سرپرستی کا الزام،گلبرگ زون کے شہریوں نے اعلی حکام اور چیئرمین ریحان ہاشمی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹائون کے علاقے واٹر پمپ مارکیٹ میں کئی ہزار ٹھیلے پتھارے آباد کرادیئے گئے ہیں،مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گلبرگ زون کے ملازمین ہفتہ وار لاکھوں روپے بھتہ وصول کرکے مذکورہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں،اسی طرح واٹر پمپ موٹر سائیکل مارکیٹ،حسین آباد،علی آباد،دستگیر بلاک 14،بلاک15،سمن آباد،حسین آباد،عائشہ منزل کے علاوہ کریم آباد مارکیٹ میں موجود ہزاروں تجاوزین نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ جمالیا ہے،اس سلسلے میں چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے متعدد مرتبہ کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تاہم مذکورہ تجاوزین کے مبینہ سرپرست عامر شاہ عرف شاہ جی نامی ملازم کی سرپرستی میں کاسمیٹکس کارروائی کرکے دوبارہ تجاوزین کو آباد کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے