English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے بھارت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست بھی نہیں کی،وزیر اعظم چھوٹے طیارے پر براستہ چین ملائیشیا جائیں گے، جس سے وزیراعظم کا فضائی سفرعام سفر سے4 سے 5 گھنٹے زیادہ ہو جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے باعث وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔ عمران خان چھوٹے طیارے پر براستہ چین ملائیشیا پہنچیں گے۔ جس کے باعث وزیراعظم کا فضائی سفرعام سفر سے 4 سے 5 گھنٹے زیادہ ہو جائے گا۔ حکومت پاکستان نے بھارت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست بھی نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے