ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووہان سے پاکستانی طلبا ء آئے تو دیگر کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو

چین میں پھنسے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے دلی ہمدردی ہے‘صوبائی وزیر صحت
یہ مشکل وقت ہے‘ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے گئے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے اگر پاکستانی طلبا واپس آئے تو وہ دیگر لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے بچوں اور ان کے والدین سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ہم سب کو تعاون کرنا پڑے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا گھر واپسی کیلئے بے چین ہیں۔پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم بے سہارا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں