عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرکپڑے اتار کر کہا دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟
اس عمل پراسٹاف کی شکایت ‘ پی سی بی اعلیٰ عہدیدار کا ان کے اس روئیے پر تشویش کا اظہارلاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر عجیب حرکت کرنے پر نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرکپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟، اس عمل پراسٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی جس پر پی سی بی کیاعلیٰ عہدیدار نے ان کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی شکایت موصول ہو چکی ہے ان کے اس ایکشن پر جائزہ لیا جا رہا ہے، اس معاملے پر سخت کارروائی کا امکان بھی ہے۔

