ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار ہ انجمن کی دوسری شادی بھی ختم لکی علی سے 7ماہ بعد طلاق ہوگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) 63 برس کی عمر میں دوسری شادی کرنیوالی پاکستانی اداکارہ انجمن کو تقریباً7 ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی۔ مختصر مدت کے بعد ہی طلاق کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ لکی علی اور انجمن کی شادی17 جون کو لاہور میں ہوئی تھی۔ پروڈیوسر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے تحفے کے طور پر گھر اور گاڑی دی تھی۔ خیال رہے کہ اداکارہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک گھر کے باہر2013 میں قتل ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں