English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات نے لوگوں کی مسکراہٹ کیلئے مزاحیہ فلم سائن کرلی

موجودہ دور میں لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مسکرانا بھول گئے ہیں
مزاحیہ فلم میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی‘میڈیا سے گفتگو
کراچی(کلچرل ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مسکرانا بھول گئے ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا، اب نئی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سائن کی ہے جو ایک مزاحیہ فلم ہے۔ اس میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مسکرانا بھول گئے ہیں۔ میں نے مزاحیہ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ ہی اس لئے کیا کہ لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیروں، لوگ اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کر رونا دھونا دیکھنا نہیں چاہتے، ان میں مسکراہٹیں بانٹنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے