ٹنڈوجام(رپورٹ:سلیم کے کے)کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 500 طلبہ چین میں پھنس گئے، والدین سخت پریشان، 20 طلبہ کا تعلق ٹنڈوجام سے ہے، چین میں پھنسے طلبہ نے وزیر اعظم عمران خان اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چین سے نکالااور زندگی بچائی جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یورسٹی ٹنڈوجام کی طرف سے اسکالر شپ پر500 سے زایدطلبہ پی ایچ ڈی کرنے چین گئے ہوئے ہیں، یہ طلبہ ووہان
سمیت دیگر علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں 20 طلبہ کا تعلق ٹنڈوجام سے ہے جن میںریاض حسین جمالی امان اللہ بگھیو رزاق راجپر قاسم راجپوت میر ذوالقرنین تالپور اسدلاشاری سعدیہ ببرریاض علی تنیو صدف میمن ساجد سیال شکر خان کورائی قربان رتڑ عامر شفیع شیخ ماریا پٹھان امبر پٹھاںسمیت دیگر طلبہ شامل ہیں۔سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پروفیسر اسمعیل کنھبر نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زاید طلبہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے توسط سے ماسڑ ڈگری اور پی ایچ ڈی کے لیے گئے ہوئے ہیں جن میںووہان کی یونیورسٹی میں60، نان جنگ کی یونیورسٹیوں میں71 ،بیجنگ کی زرعی یونیورسٹی میں50، سچنان کی زرعی یونیورسٹی میں55،ینگ لنگ یونیورسٹی میں30، یعنی مجموعی طور پر چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں ہمارے 500 سے زاید طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ سب خیریت سے ہیں۔ ووہان صوبے کی جی ھئا چنگ یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ جس کا تعلق ٹنڈوجام میر کالونی ٹنڈوجام سے ہے اپنے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں120 پاکستانی طلبہ ہیںجب کہ ووہان صوبے کی دیگر یونیورسٹیوں میں 1000 کے قریب پاکستانی طلبہ ہیں، ہمیں اپنے کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے،نکلنے کی اجازت نہیں ہے ،ہماری یونیورسٹی کے ہاسٹل گیٹ پر ایک عارضی دکان کھلی گئی ہے جس سے ہفتے کے ایک دن ہم اپنے کھانے پینے اور دیگر ضرورت کا سامان خرید سکتے ہیں۔انہوں نے عمران خان اور بلاول زرداری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت سمیت دیگر ملکوں نے اپنے طلبہ کو چین سے نکالا ہے انہیں بھی چین سے نکالا جائے۔دوسری جانب ان طلبہ کے والدین بہت پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے بچوں کو چین سے واپس بلایا جائے یا پھر کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس نہ لانے کے اعلان سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے تاہم حکومت مزید وقت ضائع کیے بغیر ان کے بچوں کو واپس لانے کے اقدامات کرے ۔
سندھ زرعی یونیورسٹی کے500طلبہ چین میں پھنس گئے
القمر
