English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ملائیشیا پہنچ گئے، مہاتیر محمد آج ظہرانہ دیں گے

القمر

کوالالمپور (اے پی پی+آن لائن) وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو اور دیگر سینئر حکام نے ائرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کوالالمپور ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو سے ائرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی، اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان یہ دورہ مہاتیر محمد کی دعوت پر کر رہے ہیں ،اس دوران دونوں وزرائے اعظم علیحدگی میں ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بات چیت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت اور مشترکہ پریس ٹاک بھی کریں گے۔ عمران خان انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک و انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیراہتمام تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے۔ ملائیشین وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تحویل مجرمان کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ملائیشین وزیراعظم پاکستانی ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے