English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کاکہنا ہے کہ سونامی نام ہی تباہی کا ہے اور عمران خان کہتے تھے کہ سونامی لاؤں گا تو وہ مہنگائی کا سونامی لے آئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جلسوں میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا ذکر کرنے والے عمران خان بتائیں کہ اب 12 ارب روزانہ کی کرپشن کون کررہا ہے ، وہ روزانہ کے 12 ارب روپے کہاں خرچ ہورہے ہیں ، اب کرپشن کرنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتے ۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے آئی جی سندھ کے تبادلے کے حوالے سے کہا کہ صوبوں کے درمیان فرق ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا اس لیے اس فرق کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت ایک دم کس نے بڑھائی ہے، آٹا گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں ڈالر 156 ستاون تک پہنچ چکا ہے ۔

اس حکومت نے پندرہ ماہ میں گیارہ ارب کا قرضہ لیا ہے اتنا تو قرضہ کسی حکومت نے 5 سال میں نہیں لیا ہے میری حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے