ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’کورونا وائرس‘‘ کے ایم سی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام طبی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ سازی کرلیں اور عملے کی اپنی ڈیوٹیوں پر موجودگی یقینی بنائیں۔ ہنگامی حالات کے دوران طبی عملے کی تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، جبکہ فوکل پرسنز فول پروف انتظامات کے ہمراہ اسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ دی گئیں ہدایات پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر ای اینڈ رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں