English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

القمر

پوچیف اسٹروم(جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ منگل کے روز پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جے پی مارکس اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے172رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جیسوال 105 اور سیکسینا59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کپتان حیدر علی اور روحیل نذیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روحیل نذیر 62 اور حیدر علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے مِشرا نے 3 جبکہ تیاگی اور بشنوی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کے اوپنرزنے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔ دفاعی چیمپئن کے اوپنرز جیسوال اور سیکسینا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی سب سے بہترین شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے212 گیندوں پر 176رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ جیسوال نے 113 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیکسینانے 99 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 59رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں سنچری اسکور کرنے پر بھارت کے اوپنر جیسوال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 8فروری کو بینونی میں کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے