English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرسٹر سلمان نصیر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی تعینات

القمر

لاہور (جسار ت نیوز )بیرسٹر سلمان نصیر کی بطورچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ گزشتہ روز ہونے والے پی سی بی کے بور ڈ آف گورنرز کے جلاس کے دوران بیرسٹر سلمان نصیر کی بطورچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز( بی او جی) نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تجویز کی منظوری دی۔ احسان مانی نے بی او جی کے دو اراکین، اسد علی خان اور شاہ ریز عبداللہ خان ، کے ہمراہ ایک ریکروٹنمنٹ عمل کے بعدبی او جی کو یہ نام تجویز کیا تھا۔بیرسٹر سلمان نصیر 22 نومبر 2019 سے اسی عہدے پر عبوری ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔سلمان نصیر نے ستمبر 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔ وہ سٹی لا اسکول اور لنکنز ان لندن سے بار ایٹ لاء ہیں۔پی سی بی میں ملازمت کے دوران سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور ملازمین کیلئے کوڈ، قوانین اور پالیسیاں بناچکے ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایسے موقع پر جب غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیںیہ عہدہ ملنا ان کیلئے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ عہدہ سنبھال کر مثبت انداز میں کام کریں گے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہترین ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے