English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان مسئلہ فلسطین وکشمیر کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا‘رضوان شیخ

القمر

جدہ (سید مسرت خلیل، نمائندہ جسارت) او آئی سی رکن ممالک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس جس میں صدر ٹرمپ کے اسرائیلی معاملات اور پالیسی کے متعلق منعقد ہوا۔اس موقع پر او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں میں مستقل پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک خصوصی بیان جاری کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان آزادی کے بعد سے ہی مسئلہ فلسطین کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے، اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہواہے، پاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھی اس صورتحال سے گزر رہا ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کا معاملہ اسرائیل ہی نے کھڑا کیا ہے، بھارت کو کشمیر میں ظلم و ستم کرنے پراسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ فلسطین اور کشمیر دونوں ہی سنگین معاملات اقوام متحدہ کے اداروں میں ایک طویل عرصے سے موجود ہیں۔ حق خودارادیت کے مسئلے کو عالمی ادارے مبہم انداز میں پیش کررہے ہیں۔ دونوں علاقوں میں حق خود ارادیت کا ہونا اور بیرون ملک کی دخل اندازی نہایت ضروری ہے۔ جنوری 1948ء سے کشمیر اور فلسطین کے بارے میں قراردادیں عالمی اداروں کی زینت ہیں مگر ابھی تک یہ ادارے کوئی امن پسند فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے