بیجنگ(جسارت نیوز)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ خوف وہراس کسی بھی وائرس سے زیادہ تباہ کن اور مہلک ہے اور یہ کہ کسی بھی وبائی مرض سے متعلق ردعمل کسی خوف کے بجائے سائنس کے اصولوں پر مبنی ہوناچاہیے ۔ترجمان ہوا چھن ینگ نے یہ بیان بعض امریکی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا جن میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی پابندیوں کے اقدامات کے نتیجے میں چینی مصنوعات پر انحصار کرنے والی امریکی کمپنیوں اور صارفین کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ گولڈ مین سشس کی حالیہ دنوں میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں امریکی شرح پیداوار میں کورونا وائرس کے باعث پہلی سہ ماہی میں0.4 فیصد سالانہ کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ امریکی پابندیوں کے باعث چینی سیاحوں کی تعداد میں 28فیصد اوران کے اخراجات میں 5ارب 80کروڑڈالر کی کمی ہونا ہے۔انہوںنے کہا کہ کئی ممالک کے میڈیا،تھنک ٹینکس،ماہرین اور اسکالرز نے کچھ ممالک کی بے جا پابندیوں پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔
کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد صحت یاب ہونیوالوں سے کم ہوگئی ، چین
القمر
