English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک دن کشمیر ظلم و ستم سے آزاد اور پاکستان کا حصہ بنے گا،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ایک دن کشمیر ظلم و ستم سے بھی آزادی حاصل کرے گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا،وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہاکی اور فٹبال میچز کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجود ماوں بہنوں بیٹیوں کے درد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کشمیر کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ایک دن کشمیر ظلم و ستم سے بھی آزادی حاصل کرے گا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ بنے گا،وزیر اعظم عمران خان کشمیر کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ قوم کو متحد ہو کر کشمیر کے لیے آواز بلند کرنا چاہیے،کشمیر جلد ہی آزادی حاصل کرے گا۔ انہوں نے حق خود ارادیت کے حق میں جدوجہد کرنے میں کشمیری عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جوانوں ، سیاسی رہنماوں کی گرفتاری اور مواصلاتی ناکہ بندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا۔ انہوں نے خواتین کے خلاف ہولناک تشدد اورمقبوضہ وادی میں اظہار رائے کی آزادی پر جاری پابندی کی بھی مذمت کی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی قرارداد کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پر امن حل کو نافذ کرے۔ قبل ازیں آمنہ عمران نے خطاب میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہاکی اور فٹبال کے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا،ان کا مقصد مظلوم کشمیریوں کیلئے اپنی آواز دنیا تک پہنچانا ہے،ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔اس موقع پر کھلاڑیوں اور پی ایس بی کے اہلکاروں نے ہاتھوں کی چین بنا کر ’کشمیر بنے گا پاکستان ‘کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے